پاک فوج حملہ آورو ں کی مذمت نہیں مرمت کرتی ہے،ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

0
145
hafi masood ahar

ایران کا حملہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ ہے۔ ایران کو سمجھ لینا چاہئے کہ پاک فوج حملہ آورو ں کی مذمت نہیں مرمت کرتی ہے ۔افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر نے ایران کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورہ ایران کے فوراََ بعد پاکستان پر حملہ سے یہ بات واضح ہورہی ہے کہ ایران اور بھارت کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے ۔ایران ہمارے ازلی دشمن کے بھارت کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ایران اس وقت بھی بھارت کے ساتھ تھا جب کلبھوشن یادیو نے چاہ بہار میں نیٹ ورک بنا رکھا تھا جو کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کررہا تھا اگر اس وقت پاکستان نے ایران سے سختی کے ساتھ باز پرس کی ہوتی تو آج ایران کو پاکستان پر حملہ کی جرات نہ ہوتی ۔ایران کا پاکستان پر حملہ ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے ۔ایرانی جارحیت کے خلاف فوجی کاروائی کے بعد یہ بھی ضروری ہے کہ سفارتی سطح پر بھی ایران سے جواب طلبی کی جائے اور اس سے پوچھا جائے کہ وہ پاکستان کا دوست ہے یا دشمن ۔۔؟

ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان سے معافی مانگے اوراپنی پوزیشن واضح کرے ۔ ایران کی سرزمین ایک عرصہ سے پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والوں نے ایران میں ٹھکانے بنا رکھے ہیں جبکہ ایرانی حکومت نے دانستہ طور پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ پاکستان نے حق ہمسائیگی کے تحت ہمیشہ تحمل اور رواداری کا ثبوت دیا ہے لیکن شائد اس تحمل کو کمزوری سمجھ لیا گیا تھا۔ اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ضروری ہوچکا تھا ۔ ایران نے ایک دن میں تین ملکوں یعنی عراق ، شام اور پاکستان پر حملہ کیا ہے لیکن جواب صرف پاکستان کی طرف سے ملا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کے دفاع کےلئے ہمہ وقت چوکس ہے ۔پوری قوم ملک کے دفاع کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Leave a reply