پاک فوج نے جاسوسی کی کوشش کرنے والا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
باغی ٹی و ی : پاک فوج نے وطن عزیز کی جاسوس کی کوشش کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ یہ کارروائی ایل او سی کے چکوٹھی سیکٹر میں عمل میں لائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر پاکستان کی حدود میں 500 میٹر تک داخل ہو گیا تھا۔ رواں سال یہ گیارہواں کواڈ کاپٹر ہے جسے پاک فوج نے مار گرایا ہے۔
اس سے قبل 26 جولائی کو پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پانڈو سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا جو پاکستان کی حدود میں 200 میٹر گھس آیا تھا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Chakothi Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 500 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 11th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army this year. pic.twitter.com/TWkLaqIeiV— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 9, 2020
8 جون کو پاک فوج نے بھارت کا نواں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا جو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں آٹھ سو پچاس میٹر پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔