سنی علما کونسل گوجرہ کے زیر اہتمام”پاک فوج زندہ باد“ریلی وجلسہ

باغی ٹی وی ،گوجرہ(عبدالرحمن نامہ نگار )سنی علما کونسل گوجرہ کے زیر اہتمام”پاک فوج زندہ باد“ریلی وجلسہ کا انعقاد کیاگیا۔ریلی تکیہ پھمن سائیں سے شروع ہو کرپاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہو ئے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک ملکانوالہ پہنچی۔جہاں پر جلسہ سے مقررین سنی علما ء کونسل کے صدرمولانا عبدالقدوس،جماعت اسلامی کے رہنما مولانا رحمت اللہ ارشد،مولانا اسد مدنی اور صرافاں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرہمایوں منظور نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاک فوج ہے تو ملک ہے پاک فوج کی بدولت سے ہی ہمارا دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاکلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے ہماری پاک فوج پورے جوش وجذبہ کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑی ہے اورقوم بھی اپنی پاک فوج کے پیچھے شانہ بشانہ ہے ہماری فوج پوری دنیامیں نمبرفوج کی حیثیت رکھتی ہے اور ہماری آئی ایس آئی کا نام بھی دنیامیں صف اول میں ہے۔جو ہمارے وطن عزیز کے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا ہنر جانتی ہے،مقررین نے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتیں ملک کی جڑیں کھوکھلی کر نے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کیلئے پاک فوج کے خلاف زہر اگل رہی ہیں جس کی بھر زور مذمت کر تے ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پاک فوج کی بہادری کو امریکہ بھی تسلیم کر تاہے۔مقررین نے کہاکہ ہم مسلمان قوم تعداد سے نہیں لڑتے بلکہ جذبہ ایمانی سے لڑتے ہیں ہماری تاریخ گواہ ہے۔مقررین نے کہاکہ ہمارے قبلہ اول مسجد الحرام پر شر پسندوں نے حملہ کیا تواس وقت بھی پاک فوج کو ہی پکاراگیاجنہوں نے دشمنان اسلام کے تمام منصوبے ناکام بنائے۔ہم اپنی پاک فوج کی عظمت،جرات اور بہادی کو سلام پیش کر تے ہیں جوملک اور قوم کے دفاع کیلئے دن رات چوکیدارہ کر تے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو بھی پاک فوج کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکالنے کی ناکام کوشش کرے گا اس کو منہ کی کھانا پڑے گی۔آخرپر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء ریلی نے پاک افواج کے حق میں ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرزاٹھارکھے تھے۔اور شرکاء ریلی پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

Leave a reply