پاکستان نے اسرائیلی قابض قوتوں اور غیر قانونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی مذہبی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے والی اشتعال انگیز کارروائیوں اور اسرائیل کی جانب سے اسکول پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ان اشتعال انگیز حرکات کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدامات ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔پاکستان مقدس مقامات کی حرمت اور ان کی تاریخی شناخت کے تحفظ پر زور دیتا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینی شہریوں پر جاری حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ اسکول پر حملہ، جہاں بے گھر خاندانوں نے پناہ لے رکھی تھی، اسرائیلی ظلم و بربریت کی ایک اور واضح مثال ہے۔ حملے کے بعد سامنے آنے والی دلخراش تصاویر، جن میں درجنوں افراد خاص طور پر بچے شہید ہوئے، عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں۔ ان حملوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے اور اسرائیل کو ان سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور پائیدار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت کے طور پر شامل رکھتی ہو۔

یوم تکبیر۔۔۔ تجدید عہد کا دن ،تحریرڈاکٹر حافظ مسعودعبدالرشید اظہر

‏اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی سے متعل بل کو مسترد کر دیا،

بلوچستان سے بڑا بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا

Shares: