پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 84 ہزار روپے تھی۔اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 514 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 222 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 5 ہزار 16 روپے تک جا پہنچی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 4 ہزار 358 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 17 روپے بڑھ کر 3 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سونا 41 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 0.20 ڈالر اضافے کے ساتھ 41.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

سیلاب متاثرین کے لیے اقوامِ متحدہ کا 50 لاکھ ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی بمباری کی مذمت، قطر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

Shares: