پاکستان نے آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست دی ہے ۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایک ارب ڈالر قرض قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے منظو ہو گی،قرض قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری ایک ساتھ دئیےجانے کا امکان ہے۔کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے ایک ارب ڈالر قرض پاکستان کو اقساط میں ملیں گے،وفد نے درخواست منظوری کیلئے ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراؤنڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات آج ختم ہو جائیں گے۔
اس سے قبل آئی ایم ایف نے امیر طبقات پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے وڈیروں کو زرعی انکم ٹیکس، بڑے صنعت کاروں کو سپر ٹیکس دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف رواں مالی سال کے لیے پاکستان کا ٹیکس ہدف 600 ارب سے زیادہ کم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔
روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح
روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح
لاہور کے جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز تنخواہ لیتے رہے، انکشاف