ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 217 روپے تک بڑھ گئی، کراچی اور اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا ایک ہفتے میں 217 روپے تک مہنگا ہوا، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بنوں میں قیمت 200 روپے تک بڑھی۔بہاولپور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 193 روپے 34 پیسے، راولپنڈی میں 187 روپے 67 پیسے، اسلام آباد میں 173 روپے 33 پیسے، سرگودھا میں 173 روپے، سکھر میں 160 روپے، کوئٹہ میں 130 روپے، کراچی اور سکھر میں 100 روپے جبکہ پشاور میں 50 روپے تک مہنگا ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1786 روپے 67 پیسے، کوئٹہ میں 1690 روپے، حیدر آباد میں 1680 روپے اور سیالکوٹ میں 1667 روپے کا ہو گیا۔ملتان میں 1666 روپے 66 پیسے، بہاولپور میں 1660 روپے، پشاور اور بنوں میں 1650 روپے، گوجرانوالہ میں 1650 روپے، فیصل آباد اور سرگودھا میں 1640 روپے جبکہ لاہور اور خضدار میں 1600 روپے تک پہنچ گیا۔

سکھر میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1560 روپے اور لاڑکانہ میں 1500 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

کسانوں پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

حب چینل میں کٹاؤ، کراچی کو پانی کی فراہمی 60 فیصد کم

افغانستان کا ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Shares: