دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا اور ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔

ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ میں بےانتہا اضافہ ہو گیا اور ٹکٹس مہنگے فروخت ہونے لگےسپرفور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم سے کم 350 درہم (پاکستانی تقریباً 27 ہزار روپے) میں فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کے میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گےدونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے۔

واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس میچ میں صاحبزادہ فرحان 40 اور شاہین آفریدی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے بھارت نے میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا،ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سری اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا 21 ستمبر کو بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں گے۔

22 ستمبر آرام کا دن ہوگا،23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدمقابلے ہوں گی 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش کی ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف دبئی میں میچ کھیلے گی،سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس مرحلے میں پہلی دو پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

Shares: