وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے-

لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار جنگیں ہو چکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، یہ رقم عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہونی چاہیے تھی،پاکستان اور بھارت ہمسایہ ہیں جنہیں ساتھ رہنا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت ممکن نہیں، پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات استوار نہیں ہو سکتے،ہم کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چند اشعار بھی سنائےوزیراعظم برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

کراچی : مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم کا لندن میں خطاب آج دوپہر نشر کیا جائےگا،تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر میں آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

Shares: