چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق دونوں عسکری سربراہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں سرحدی امن و سلامتی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی۔جنرل موسوی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے، انہوں نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد بنانے کے لیے مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ایران میں حالیہ دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔جنرل موسوی نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف سطحوں پر جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ جنرل موسوی نے اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے لیے پاکستان کے مؤقف اور حمایت کو بھی سراہا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے
رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج
کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا
فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ نہ ملنے پر معطل