صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو محمد عدیل بھٹہ نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور ملک میں انڈسٹریز اور پاور پلانٹ میں سستی گیس کی فراہمی کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ایران نے اس منصوبہ کے تحت اپنی سرحدوں تک گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل کرلی ہے جبکہ پاکستان میں گیس پائپ لائن تنصیب کا عمل تاحال التواء کا شکار ہے۔ایران سے گوادر کیلئے 100میگا واٹ بجلی کے حصول کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ایران نے پاک ایران گیس منصوبہ کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے پاکستان کو180دن کی ڈیڈ لائن ستمبر2024تک بڑھا دی ہے اور ایرانی ٹیم فروری میں پاکستان آکر اس پر مذاکرات کرے گی،اب ڈیڈلائن ستمبر2024تک اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے ملک میں پائپ لائن تعمیر نہ ہوئی تو معاہدے کے تحت پاکستان کو 18ارب ڈالر جرمانہ اد ا کرنا پڑے گا جو ملکی معاشی صورتحال اور کم ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے باعث مزید مشکلات کا باعث بنے گا۔
ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عبداللہ مغل،اسامہ علی عارف وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عدیل بھٹہ نے کہا کہ ملک میں گیس بحران کے باعث انڈسٹریز کی گیس موسم سرما میں گیس بندش سے گیس سے چلنے والی صنعتیں متاثرہوتی ہیں کہ ملک بھر میں تمام پاور پلانٹ کو گیس پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کی فی یونٹ پیداوار کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے اس ضمن میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔گیس منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں گیس بحران کے خاتمہ میں مد د ملے گی اور انڈسٹریز کو بھی اس کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گااور برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا
این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط
ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال
الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت
عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا
میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف
خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال
مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج