.صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں پاک ایران ہیریٹیج ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا۔
پروگرام میں ایرانی قونسل جنرل مہران موحدفر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کے لیے خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاک ایران ہیریٹیج فوٹو اینڈ لٹریچر فیسٹول میں شرکت کر کے بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ آج کی یہ نمائش دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گی کیونکہ پاکستان اور ایران ناصرف مذہبی بلکہ ثقافتی رشتوں میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ پاکستان بائیکر گروپ کے دورہ ایران کی تاریخی جگہوں کی تصاویر ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی تقریبات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کی کاوشیں نظر آ رہی ہیں اور بین الاقوامی تعلقات بہتر بنانے کے لیے لوگوں میں ہم اہنگی اور شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ٹورازم کے زریعے پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی تعلقات کی مضبوطی کی خواہاں ہے۔ حکومت پنجاب اس قسم کی شاندار تقریبات کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
عامر میر نے محکمہ سیاحت اور ٹی ڈی سی پی کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔صوبائی وزیر عامر میر نے ایرانی قونسل جنرل کے ہمراہ اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ ایرانی دستکاری کے ساتھ لائیو ایرانی موسیقی کا اہتمام بھی نمائش میں موجود تھا۔ ایرانی اور پاکستانی کھانوں کے اسٹالز بھی سجائے گئے۔ ایرانی اور پاکستانی روایتی موسیقی اور صوفیانہ رقص بھی پیش کیا گیا۔
سیکرٹری سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیمز ڈیپارٹمنٹ آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ٹی ڈی سی پی نے ایرانی کونسلیٹ کے ساتھ مل کر ایک کامیاب نمائش کا میلہ سجایا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔ ایسے میلوں سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آ نے کا موقع ملتا ہے
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا