چیمپئنزٹرافی :نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف

قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنرکر رہے ہیں-
sports

کراچی: چیمپئنزٹرافی کے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ کاٹاس ہو گیا۔

باغی ٹی وی : میگاایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنرکر رہے ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران فخرزمان انجری کا شکار ہو گئے،میچ کے دوران چوکا روکنے کی کوشش میں قومی بلے باز فخرزمان انجری کا شکار ہو ئے اور گراؤنڈسے باہر چلے گئے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے پٹھوں میں کھنچاؤ کی جانچ کی جا رہی ہے، ان کی حالت کے بارے میں مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری، ڈیون کانوے 10 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے، دوسری وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی انہوں نے کین ولیمسن کو آئوٹ کیا، ولیمسن صرف ایک رنز بنا سکے، ان کا کیچ محمد رضوان نے تھامانیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ڈیرل مچل کی گری، انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر شاہین آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا، اس طرح 73 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ پر ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے ٹام لیتھم اور گلین فلپس کے درمیان بھی 125 رنز کی لمبی شراکت داری قائم ہوئی۔ گلین فلپس 49.4 اوورز پر 61 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو، ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پاکستان نے 4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنا لیے ہیں،پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے،پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے-

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہاکہ دفاعی چیمپئن ہونے کا پریشر نہیں ،اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں ان کاکہناتھا کہ چیمپئنزٹرافی ایک بڑاٹورنامنٹ ہے،ہم دفاعی چیمپئن ہیں، تھوڑادباؤہوگا۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

پاکستانی اسکواڈ:

قومی ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 118 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، 61 میچز میں قومی ٹیم نے میدان مارا جبکہ 53 میچز نیوزی لینڈ کے نام رہے، ایک میچ ٹائی اور 3 میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی رکن قومی اسمبلی آصف بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، آخری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاندار فضائی مظاہرے نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔

جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔ فخرِ پاکستان جے ایف-17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا پاکستان میں تیار کیے جانے والے جے ایف-17 تھنڈر کی مختلف دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اس کی بے مثال حربی صلاحیتوں کا ثبوت ہے پاک فضائیہ کے اس شاندار فلائی پاسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments are closed.