کوریا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی مختلف ایج گروپ کیٹیگریز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

گمچیون میں ایونٹ کے دوسرے روز پری کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے گئے جس میں پاکستان کے پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مختلف کیٹیگریز میں پاکستان کے 9 کھلاڑی ایکشن میں تھے جس میں سے 6 نے کامیابیاں حاصل کیں بوائز انڈر-19 کیٹیگری میں عبداللہ نواز نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی حریف کو تاونیت سنگھ منڈرا کو3-0 سے شکست دی، تاہم اسی کیٹیگری میں انس علی اور محمد عمیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈر-15 بوائز کیٹیگری میں نعمان خان نے ملایشیا کے محمد عفوات زولفیکی کو شکست دی،نعمان اور احمد ریان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے آخری 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی، انڈر-13 کیٹیگری میں سہیل عدنان نے بھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

گرلز کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی قابلِ فخر رہی، انڈر-15 میں سحرش علی جبکہ انڈر-13 میں ماہ نور علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی،تاہم ماہ نور اور سحرش کی بڑی بہن مہوش کو گرلز انڈر 17 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا مہوش علی کو پری کوارٹر فائنل میں چونگ ہی لنگ نے شکست دی۔

پاکستان سکواش فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔

خوبصورتی کے لئے وٹامن ڈرپس کا استعمال کتنا نقصان دہ،مشی خان کی ویڈیو وائرل

Shares: