مزید دیکھیں

مقبول

لاہور. مرکزی مسلم لیگ کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو...

اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ...

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ...

پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور...

پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں،بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں۔

باغی ٹی وی: بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی حکومت انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کروانا چاہتی ہے نئی مردم شماری کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا الیکشن کمیشن کو نئے ووٹرز کو شامل کر کے حلقہ بندیوں کی نئی لسٹیں بنانی ہوں گی۔

قبل ازیں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری پر حلقہ بندیاں ہونی ہیں جس سے الیکشن تاخیر کا شکا رہوں گے،15فروری سے پہلے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے،عام انتخابات 4سے 6ماہ تک تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں ، عام انتخابات فروری 2024میں ہوسکتے ہیں،آئین کے تحت نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نےحلقہ بندیاں کرنی ہیں۔

یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

واضح رہےکہ مشترکہ مفادات کونسل نےنئی مردم شماری کی منظوری دے دی، پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی وزیرا عظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نئی مردم شماری کی منظور دی گئی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

روس کی نمائندگی کےبغیرسعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر دوروزہ مذاکرات شروع