پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے، سازش کے تحت پاکستان کا سفر کرنے کے خلاف جعلی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
باغی ٹی وی: جعلی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی نژاد امریکی اور کینیڈین شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ سفر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ ”NICOP“ استعمال نہ کریں، بلکہ امریکی اور کینیڈین پاسپورٹ پر پاکستانی ویزا حاصل کریں۔
پنجاب پولیس کا یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
We’re aware of a fake travel warning circulating. As a reminder, all our alerts and messages to US citizens in Pakistan are posted here: https://t.co/kMElvnvmmh
— State_SCA (@State_SCA) June 3, 2023
امریکی محکمہ خارجہ نے جعلی ایڈوائزری کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایک پاکستان کے سفر سے متعلق جعلی ایڈوائزری گردش کر رہی ہے، پاکستان میں امریکی شہری صرف اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایدوائزری پر عمل کریں۔