پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی
پرتھ: 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی ،میچ میں آسٹریلوی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی-
باغی ٹی وی: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسر ا میچ پرتھ میں کھیلاجا رہا ہے، جہاں تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی جانب سے میتھو شارٹ اور جیک فریزر میک گرک نے اننگز کا آغاز کیا، کینگروز کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گرئی جب اوپنر بلے باز جیک فریزر میک گرک 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے اس کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، آرون ہارڈی محض 12 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان جوش انگلس 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے،جبکہ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم، عبداللہ 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
https://x.com/TheRealPCB/status/1855534489721774257
آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، ان کے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔
پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی،اس سے قبل پاکستان نے 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی،ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی –
دوسری جانب اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن ٹیم میں شامل ہیں۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
آسٹریلوی ٹیم میں کپتان جوش انگلس، میتھو شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس شامل ہیں۔