چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا۔

باغی ٹی وی: چین کے سابق سفیرنانگ رانگ کی واپس بیجنگ روانگی کے بعد چین نے 6 ماہ بعد بالآخر پاکستان کے لیے جیانگ ژائی ڈانگ کو نیا سفیر نامزد کر دیا ہے نانگ رانگ کی واپسی کےبعد سے پاکستان میں چین کے سفیر کا عہدہ خالی تھا، پاکستان میں نامزد چینی سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کے ڈپلومیٹک سروس کے سینئیر آفیسر ہیں،جنہیں وائس فارن منسٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے مس پانگ چن شوئی بطور ناظم الامور ہی سفارت خانہ چلا رہی ہیں چین کے لیے نامزد پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی بھی بیجنگ جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں خلیل ہاشمی ستمبر میں چین مین بطور سفیر پاکستان چارج سنبھال لیں گے۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

دوسری جانب چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیںترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں حصہ لیں گےچینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کےطور پر شریک ہوں گےچینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ، صدرمملکت اور وزیرا عظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی …

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سےضلعی انتظامیہ نےوزارت داخلہ کوسمری بھی ارسال کردی ہےضلعی انتظامیہ کا کہناہےکہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

Shares: