اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے مستقبل میں اچھے دن آرہے ہیں،حالیہ امریکہ کے دورے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا-
باغی ٹی وی : وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں اصلاحات لائے ہیں ، ایک ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ پاسپورٹ کا بیک لاگ ختم ہو گیا ہے،اس دن فیصلہ کہا تھا کہ نادرا کے ساتھ مل کر کاؤنٹر بنائے جائیں گے14شہروں میں نادرا کے ساتھ پاسپورٹ کاونٹرز بنا رہے ہیں، لاہور میں 3 کاونٹرز بنائیں گے، عوام کو فائدہ پہنچے گا-
محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کا ایک ہی جگہ رش نہیں لگا کرے گا ،عوام کو سہولت فراہم کرنا مقصد ہے،ایف آئی اے میں بڑے پیمانے میں اصلاحات ہو گی،ایف آئی اے کو بہتر کریں گے، پاکستان کے لیے مستقبل میں اچھے دن آرہے ہیں، حالیہ امریکہ کے دورے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا.
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا
انہوں نے کہا کہ 8تاریخ کو لاہور میں میچ ہے اسی دن ایک سیاسی جماعت لاہور میں احتجاج کر رہی ہےسیاسی جماعت سے احتجاج کے حوالے سے بات کریں گےخوشی ہوتی ہے جب پاکستانی جائز طریقے سے ملک کے باہر جاتے ہیں ناجائز کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی-