وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔
ون ونڈو بزنس سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں میں جانا پڑتاتھا، بزنس سہولت مرکز کے قیام سے ایک چھت تلے سہولیات دستیاب ہیں، بزنس سہولت مرکز میں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ہے، بزنس سہولت مرکز میں ایچ آر کا شعبہ نہایت قابل ہے، امید ہے کہ نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم کسٹمرز کو مطمئن کریں، بدقسمتی سے بزنس سہولت مرکز کے قیام میں تاخیر ہوئی، ابتدائی تجربات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں بڑی کامیابی کی بنیاد بن سکتے ہیں،بزنس سہولت مرکز کو دنیا کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، ہم کاروباری مراکز کو پرکشش اور رول ماڈل بنا سکتے ہیں، بزنس سہولت مرکز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔