پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا،نواز شریف

قوم پریشانی کے عالم میں ہے، پریشانی کی حالت سے باہر نکالنا ہے
0
174
nawaz sharif

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ 2017 میں ہماری حکومت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے، ہمارے دورمیں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، مزدور خوش تھا , کسان خوش تھا-

باغی ٹی وی : لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے ملتان ڈویژن سے ٹکٹ امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا، اللہ تعالیٰ اس ملک کی حفاظت فرمائے اور پاکستان اور اسکے لوگ خوشحال ہوں دنیا بہت آگے چلی گئی ہے۔ہمیں اس بات کا افسوس کرنا چاہیے کہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں، پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، پاکستان وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا جس کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ اس ملک کو دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنا تھا، 1967 میں مجھے میرے والد نے غیر ملکی دوروں پر بھجوایا، اس زمانے میں لوگوں میں کام کرنے کا جذبہ تھا، 2017 میں ہماری حکومت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے، ہمارے دورمیں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، مزدور خوش تھا , کسان خوش تھا، مہنگائی نہیں تھی , بجلی سستی تھی , لوڈشیڈنگ نہیں تھی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا اس سے پہلے ملک ایٹمی طاقت بنا، پاکستان تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔

نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور بے روزگای کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک بڑی تیزی کے ساتھ چل رہا تھا اور ملک میں موٹرویز بن رہی تھی، ہمارے دور میں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، ہم نے پاکستان کو خوشحالی کی ڈگر پر ڈالا تھا، مخالفین حسد کررہے تھے کہ 2018 کے شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیتے گی، قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر رکا کیوں۔

گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم اس وقت پریشانی کے عالم میں ہے اس کو اگر آپ نے پریشانی کے عالم سے نکالنا ہے تو یہی سوچیں کہ ہمیں جو ٹکٹ ملا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےہم نے اس کو عبادت سمجھ کے اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو , ہمیں کامیابی عطا فرمائے جنہوں نے رابطہ توڑوایا ان کا بھی شکریہ کہ انہوں نے نہ جانے ایسا کام کیوں کیا؟ ہم نے اپنے ملک کے ساتھ خود بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس غلطی کے ازالے کا وقت آرہا ہے، ملک کو اسی جگہ پر لے جانا چاہیئے جس کا وہ مستحق ہے۔

گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

انہوں نے کہا کہ پارٹی کوشش کرے گی کہ میرٹ پر تمام فیصلے ہوں، ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیئے، ملک نے بہت برداشت کیا ہے، قوم پریشانی کے عالم میں ہے، پریشانی کی حالت سے باہر نکالنا ہے اور عبادت سمجھ کر قوم کی خدمت کرنی ہے، خوشحال پاکستان بہت ہی ضروری ہے، ترقی و خوشحالی کی طرف چلتا معاشرہ ہو تو سب خوش ہوتے ہیں، ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے، پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کے لیے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا، ذاتی ترقی کے لیے نہیں عوامی فلاح کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Leave a reply