اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے،کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں-

باغی ٹی وی: کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو پوری انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت بنا کر اس دنیا میں بھیجا گیا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کی تبلیغ کی ان کی تعلیمات کامحور ایک طبقہ نہیں بلکہ پوری انسانیت تھی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں آج کا دن خوشیوں کے ساتھ انسانیت کے احترام کا پیغام بھی دیتا ہے قائداعظم محمد علی جناحؒ نے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے لیے رکھا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح سے مکمل آزادی حاصل ہے۔

روس نے جنوبی افریقا میں امریکا کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار شک و شبہ سے بالاتر ہے،دعاگو ہوں کہ کرسمس مسیحی برادری کے لیے مزید کامیابیاں لے کر آئے۔

ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بناسکتے ہیں،مراد علی شاہ

Shares: