پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایل این جی خریدنے کے حوالے سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی کے درمیان معاہدہ ہو گا آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا-
ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اورآذر بائیجان کی سرکاری کمپنی ’سوکار‘ کے درمیان طے پانے والے ممکنہ معاہدے کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ سے مہنگی ترین لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی درآمد سے چھٹکارے پانے کے لیے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی، پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی، ادائیگیوں کے لیے مقامی بینک میں ایل سیز کھولی جائیں گی پی ایل ایل کو جون 2022 سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا
گزشتہ سال فروری تا ستمبر کے دوران پی ایل ایل کارگوخریدنے میں ناکامی رہی تھی تاہم اب پاکستان اورآذربائیجان سرکاری کمپنی ’سوکار‘ کے مابین لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے درمیان ایل این جی خریداری کا بین الاحکومتی معاہدہ ہو چکا ہے۔