تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شیر بنگلہ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،ابرار کی جگہ احمد دانیال آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں،بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں، اور بطور ٹیم ہم اسی میں زیادہ پُراعتماد محسوس کرتے ہیں یہ فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں یا کس وکٹ پر کھیل رہے ہیں اگر وکٹ فلیٹ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایک بولر کے طور پر آپ کو پھر بھی درست لائن و لینتھ پر گیند کرنی ہوتی ہے اور مسلسل درست ایریاز میں گیند ڈالنی ہوتی ہے، اور آج ہم یہی کرنے کی کوشش کریں گے ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے احمد دانیال آج ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ ابرار ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال
بنگلہ دیش الیون:
پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان