پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا۔

نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فُل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمیں سستا پڑے گا۔ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

ایشیا کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں۔ ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگے آنا ہوگا، آئی سی سی کو بھارت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔ آئی سی سی کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ پاکستان جاکر نہیں کھیلنا تو ہائبرڈ ماڈل اپنائیں۔

ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

Comments are closed.