پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں،وزیراعظم

ہمیں بھاری سود پر قرضے لینے پڑے، پاکستان کی ایسی صورتحال میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی،
0
165

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، اس کے باوجود ہم نے بڑی تباہی دیکھی-

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ یوکرین، روس جنگ کیوجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں قیام امن بہت ضروری ہے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کا تباہ کن اثر پڑا ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں، اس کے باوجود ہم نے ایسی تباہی دیکھی جو کبھی نہ آئی تھی، ہمیں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ہمیں بھاری سود پر قرضے لینے پڑے، پاکستان کی ایسی صورتحال میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سال 2022 میں آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی اور پاکستانی معیشت پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح سے متاثر ہوا ہے،، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، مشکل وقت میں جو سعودی عرب نے کیا ہم اس کا حساب نہیں چکا سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے مرحوم والد ایک غریب کسان کی اولاد تھے، میرے والد نے فیکٹری لگائی، پھر وہ نیشنلائز ہوئی، میرے والد اور بھائی نے کبھی ہمت نہیں ہاری، 18 ماہ میں 6 نئی فیکٹریاں قائم کیں، ہمارا پاور سیکٹر چوری کے باعث شدید متاثر ہوا، ریونیو سیکٹر بھی تباہی کا شکار ہوا، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر ٹیکنالوجیز فراہم کرنی ہیں، کسانوں کو جدید آلات فراہم کرنے ہیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا پڑے گا، ہمارے پاس تیل نہیں ہے، گیس کے ذخائر بھی کم ہورہے ہیں، ہم صنعت اور زراعت کے لیے خام مال درآمد نہیں کرسکتےہمیں بلیک شیپس اور وائٹ شیپس میں فرق کرنا ہے، میں نے کہا کہ کوئی دباؤ نہیں لوں گا اور پاکستان کو انتھک محنت سے اس کا مقام دلاؤں گا، ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا۔

Leave a reply