نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں-
نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات اور ٹیلی فون پر بات چیت بہت مفید رہی،ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے، ساتھ ہی تجارت اور ٹیرف سے متعلق بھی بات کی گئی اگلے دو تین دنوں میں ٹیرف پر معاہدے طے پائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے، پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا، بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ ہوا تو جامع ہوگا، بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے، پاکستان تیار ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپرختم نہیں کرسکتا۔
روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی
دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ سے ملاقات کی ہے، دونوں کے درمیان ملاقات بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کے دوران ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت تجارت سیکورٹی اور دفاع کے شعبہ جات میں تعاون کا اعادہ کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کیساتھ مزید معاونت پر اتفاق کیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔
فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی عرب