جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

پاکستان کے واجب الادا غیر ملکی قرض میں مزید اضافہ ہو گیا
0
33
state bank of pakistan

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا، جولائی کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا، ایک ماہ میں حکومت کا قرض ڈیڑھ فیصد بڑھا، مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہےڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے واجب الادا غیر ملکی قرض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ رہے چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

سعودی عرب کا تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید توسیع کا اعلان

دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترنے کہاہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلیے پرعزم ہے جبکہ عالمی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کی تکمیل اور تکنیکی مدد کے عزم کا اظہارکیا ہے نگران وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فریقین نے پاکستانی معیشت اورعوام کی ترقی کیلیے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا، نگران وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بطور بڑے ترقیاتی شراکت دار کردار کو سراہا، شمشاد اختر نے محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقدامات پر آگاہ کیا۔

کچھ نہ کچھ تو ہوتا ہے اک ترے نہ ہونے سے

Leave a reply