عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) سے سی اے اے 1 (Caa1) کر دی۔

’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی (جو دنیا کی 3 بڑی ریٹنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے) نےبدھ کے روز اسلام آباد کی بہتر ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن کو وجہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ جاری کیا ہے۔

ایجنسی نے اس سے قبل 28 اگست 2024 کو پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے جاری کنندہ اور سینیئر غیر محفوظ قرضوں کی ریٹنگ سی اے اے 3 (Caa3) سے بڑھا کر سی اے اے 2 (Caa2) کر دی تھی،فروری 2024 کے آخر میں (عام انتخابات کے فوراً بعد) موڈیز نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے 3 (Caa3) برقرار رکھی تھی اور کہا تھا کہ انتہائی متنازع عام انتخابات کے بعد سیاسی خطرات بلند ہیں۔

پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جولائی میں ایک آن لائن ملاقات کے دوران موڈیز پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کی موجودہ سی اے اے 2 (Caa2) کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر کرے،اسلام آباد میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہ رہے ہیں اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیسری ایجنسی (جو بظاہر موڈیز کی طرف اشارہ تھا) بھی جلد ایسا ہی کرے گی۔

جشن آزادی: کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، ٹریفک پلان جاری

Shares: