اسلام آباد:پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر شکریہ ادا کیا ہے، ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔

ایکس پر جاری،اپنے بیان میں ایرانی سفیر نےکہا میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔

رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی اور تعاون کو بھی سراہا، جو اس اعلیٰ سطح کے دورے کی کامیابی کے لیے نہایت اہم تھا انہوں نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل محنت پر بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس دورے کو اعلیٰ ترین سطح پر منظم کیا۔

https://x.com/IranAmbPak/status/1952249028860666160

ایرانی سفیر نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور میں ایرانی وفد کے لیے شاندار میزبانی پر خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں نے لاہور کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں وفد کو پرتپاک مہمان نوازی سے نوازا۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے،عظمیٰ بخاری

رضا امیری مقدم نے ریاض حسین پیرزادہ، خواجہ آصف، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، محمد رضا حیات ہراج اور عطا اللہ تارڑ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں اور بارہ اہم مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایرانی سفیر نے لکھا کہ،پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی بنیادوں پر قائم گہرے تعلقات ہیں، اور دونوں ممالک نے تجارت، بنیادی ڈھانچے، ثقافت سمیت کئی شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں،یہ دورہ ہمارے دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات میں ایک نئے باب اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، دونوں فریقین نے وسیع شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے اس پختہ اور واضح عزم اور ارادے کے پیش نظر کہ دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے۔

پاکستان ریلویزکی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملےکی تردید

ایرانی سفیر نے لکھا کہ میں اسے اپنی ذمہ داری، فرض اور اعزاز سمجھتا ہوں کہ میں، پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے میرے رفقا، اور ہمارے وطن عزیز میں موجود ہمارے ہم منصب، اس مشترکہ وژن کو حقیقت بنانے کے لیے شب و روز محنت کریں۔

Shares: