پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
منیبہ علی نے کیرئیر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی،آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے، پاکستانی ویمن ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 17.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،منیبہ نے 14 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا، عمدہ کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے منیبہ علی کے ساتھ مل کر 101 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، عالیہ ریاض 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
قبل ازیں، آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے، اورلا پرینڈرگاسٹ 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی جب کہ گیبی لیوئس 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں،پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے آئرلینڈ کے نام رہی، پہلے دو میچز میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے جب کہ دوسرے مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کی دنیا والوں کیلئے وصیت،پڑھنے والی ہر آنکھ اشکبار