پاکستان کی لیجنڈ اور نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کا یوم وفات

لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013ء میں انہیں تمغائے امتیاز سے بھی نوازا تھا
0
49
zaheen tahira

ذہین طاہرہ پاکستان کی لیجنڈ اور نامور اداکارہ اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معتبر اور مستند نام تھیں۔

ذہین طاہرہ پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک تجربہ کار اور اولین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے فلم کے لیے بھی کام کیا، اداکاری کے علاوہ ذہین طاہرہ پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی تھیں۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور اسٹیج کے لیے بھی کام کیا ذہین طاہرہ 1949ء میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی۔

ذہین طاہرہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں انتہائی منجھی ہوئی اور اولین اداکارہ تسلیم کی جاتی تھیں۔ انہوں نے ساٹھ، ستر اور اسی کی دہائیوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز سے بے شمار ڈراموں میں انتہائی جاندار کردار ادا کیے۔ذہین طاہرہ نے سات سو ڈراما سیریز میں مرکزی اور اہم کردار ادا کیے۔

گوگل کی جانب سے کیلینڈر ایپلی کیشن میں انتہائی اہم فیچر شامل

انہوں نے چند ایک ٹیلی ویژن سیریز کی ہدایتکاری بھی کی۔ آخری سالوں میں انہوں نے زیادہ تر نجی ٹیلی ویژن چینلوں کے ساتھ کام کیا۔ انہوں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے شوکت صدیقی کے لکھے ہوئے ریکارڈ توڑ ڈرامے خدا کی بستی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی بے مثال فنکارہ ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی تھیں۔

ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہو چکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے ’عروسہ‘، ’دستک‘، ’دیس پریس‘، ’کالی آنکھیں‘، ’کہانیاں‘، ’وقت کا آسمان‘، ’ماسی اور ملکہ‘، ’راستے دل کے‘، ’کیسی ہیں دوریاں‘، ’شمع‘، ’دل دیا دہلیز‘، ’چاندنی راتیں‘، ’آئینہ‘، ’تجھ پے قربان‘ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلزکی قیمتیں آسمان کو چھونے …

حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013ء میں انہیں تمغائے امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ ہم ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی 2013ء میں ملا تھا۔

ہمارے بچپن کی یادوں سے لے کر اب تک ہر ڈرامے کی جان یہ فنکارہ بے پناہ صلاحیتوں کی حامل تھیں۔ ذہین طاہرہ کا تعلق کراچی سے تھا۔ ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکار تھیں جو شروع سے ہی ٹی وی اسکرینوں پر چھائی ہوئی تھیں۔

انہوں نے تقریبا سات سو سے زائد ڈراموں میں فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع بھی ملا۔

اداکارہ ذہین طاہرہ عارضہ قلب کے باعث کافی عرصے سے شدید علیل تھیں۔ پھر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہوئیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ 9 جولائی 2019ء کو ذہین طاہرہ کی طبیعت رات گئے انتہائی خراب ہوئی جو سنبھل ہی نہ سکی اور وہ انتقال کر گئیں۔ ان کی تدفین کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی۔

مشینی و جدید کاشتکاری اور موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں پرمبنی گرین پاکستان انیشیٹیو کا …

Leave a reply