اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پاکستان کی ثقافت اورتہذیب ہماری پہچان ہے، بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پاکستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں۔

عطاتار ڑ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، ڈائیلاگ ہر مسئلے کا حل ہے، ہمیں مثبت سوچ کی بہت ضرورت ہے، ہم ملکی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے مریم نواز نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی حکام نے بہترین میزبانی کی۔ اور چین کی ترقی ہماری لیے قابل تقلید ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کی پالیسیاں اہم ہیں۔ اور چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔

Shares: