پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے چند گھنٹوں بعد ایشیا کپ گروپ اے کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے جس کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے، جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی،ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ کے دوران حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور کیا گیا، تاہم فہیم اشرف کو بطور آل راؤنڈر ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا جو شاہین آفریدی کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ، قومی ٹیم بھارت کو اسپین جال میں ہی پھنسانے کی کوشش کرے گی جس کے لیے محمد ابرار، صائم ایوب اور محمد نواز اہم ہتھیار ثابت ہوں گے جب کہ صائم ایوب بھی ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ممکنہ پلینگ الیون

سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر مسلح جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کا کرکٹ کے میدان میں آج پہلا ٹاکرا ہوگا جس کے لیے مودی کا گودی میڈیا مسلسل پروپیگنڈہ کررہا ہےپاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیاکپ میں آج اپنا دوسرا میچ کھیلیں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Shares: