بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں ایک بڑا دھچکہ،ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب میں پاکستان کے خالد محمود نے بھارتی امیدوار اجے سنگھ کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں خالد محمود کو 18 ووٹ ملے جبکہ بھارتی امیدوار اجے سنگھ صرف 9 ووٹ حاصل کر سکے، خالد محمود کے ساتھ دیگر 9اراکین میں فلپائن، چین، عراق، ترکمانستان، تائیوان، سنگاپور، جاپان، منگولیا اور قازقستان کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
یہ اہم انتخاب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے پہلے انتخابی کانگریس اجلاس میں منعقد ہوا، جس میں براعظم ایشیا کے پانچوں خطوں سے قومی فیڈریشنز نے شرکت کی، اجلاس میں ایشین باکسنگ کی قیادت اور مستقبل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک
خالد محمود اس وقت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،ان کی کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ ایشیائی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت بھی ہے، اس کامیابی سے بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں ایک بڑا دھچکہ لگا ہے، جبکہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر اسٹریٹجک پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے۔
129 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم