مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کی بھارت کی جانب سے تجارتی سامان ضبط کرنےکی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے تجارتی سامان کو ضبط کرنےکی مذمت کی ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کراچی میں تجارتی ادارے کی طرف سے کمرشل لیتھ مشین کی درآمدکا ایک سادہ معاملہ ہے، یہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو پرزے فراہم کرتا ہے، یہ آلات واضح طور پر اس کے تجارتی استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں، تمام لین دین متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شفاف بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جا رہی تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ بھارت کی جانب سے تجارتی سامان کو ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایسی کارروائیاں بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے چین سے کراچی آنے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ میں روک لیا، انڈین کسٹم حکام نےجہاز کو اسمیں جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے سامان کی موجودگی کے شبے میں روکا ہے،کسٹم حکام نے انٹیلیجنس ان پٹ کی بنیاد پر مالٹا سےتعلق رکھنے والے تجارتی جہاز “CMA CGM Attila“ کو 23 جنوری کو روکا اور اس سامان کا معائنہ کیا، جس میں کمپیوٹر نیومریکل کنٹروتازہ ترینل (CNC) مشین شامل تھی، جو کہ ایک اطالوی کمپنی کی تیار کردہ ہے، بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی ایک ٹیم نے بھی اس سامان کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ اسے پاکستان اپنے جوہری پروگرام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔