وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابر ہمارے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں،پاکستان کو مستقبل میں بابر اعظم اہم فتوحات دلوائیں گے-
سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرسکون رہیں، غیر ضروری پریس کانفرنسز کو اہمیت نہ دیں، یاد رکھیں فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ کے لئے ہے، محنت جاری رکھیں، دنیا کے بہترین بیٹرز میں آپ دوبارہ شمار ہوں گے بابر ہمارے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں=
سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم عالمی معیار کے بلے باز ہیں لیکن ان کی بہترین کارکردگی ابھی آنا باقی ہے، پاکستان کو مستقبل میں بابر اہم فتوحات دلوائیں گے ان کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ بابراعظم اپنی بیٹنگ سے دو سے تین بڑے میچز جتوا کر اپنی حیثیت منوائیں۔
چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،آئی ایس پی آر کی تصدیق
واضح رہے کہ بابراعظم کی بیٹنگ مسلسل فلاپ ہو رہی ہے، وہ 2023ء میں ایشیا کپ میں سنچری بنانے کے بعد سے کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں،انکو کمتر اسٹرائیک ریٹ کے باعث پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔
دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان








