ایپوہ: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان کو جاپان نے پینلٹی شوٹ آوٹ میں شکست دے دی۔

باغی ٹی وی: ملائیشیا کے شہر ایپواہ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے برابر ہوا جس کے بعد پینلٹی شوٹ آوٹ میں جاپان نےپاکستان کو 1-4 سے زیر کیا،مقابلے کے پہلے کوارٹر میں جاپان نے پاکستان کے خلاف پہلا گول اسکور کیا، جاپانی کھلاڑی تاناکا سیرن نے میچ کے 12ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک یہی اسکور رہا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے کوارٹر کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملوں کی کوشش کی لیکن گول کرنے میں ناکام رہے، تیسرے کوارٹر کے آغاز میں پاکستان نے میچ میں پہلا گول کردیا، احمد اعجاز نے میچ کے 34ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے اسکور 1-1 کیا۔

اس وقت ہماری تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اس کے تین منٹ بعد ہی 37ویں منٹ میں عبدالرحمان نے فیلڈ گول کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کو 1-2 کی برتر دلادی اور اسی اسکور پر تیسرے کوارٹر کا اختتام ہوا، چوتھے کوارٹر کے آغاز میں جاپان نے پاکستانی سبقت ختم کرتے ہوئے میچ 2-2 سے برابر کردیا، جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازو ماسما نے 47ویں منٹ میں اسکور کیا،فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان کے رانا وحید اشرف کے نام رہا، پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ کی سلور میڈلسٹ قرار پائی۔

پاکستان نے 5 میچز میں سے 3 میں کامیابی سمیٹی جبکہ دو برابر رہے، دوسری جانب جاپان کی ٹیم اتنے ہی میچز میں سے 4 میچز جیتے جبکہ پاکستان کے خلاف اسکا میچ ڈرا ہوا تھا،پاکستان نےگز شتہ ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے 2011 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا۔ پاکستان نےٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا۔

کوہاٹ اور گھوٹکی میں فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں

حکومت پنجاب نے قومی ہاکی ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلطان اذلان شاہ کپ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ ‏ جذبے، جوش، ولولے اور محنت سے قومی ٹیم نے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، فائنل میں پاکستان کا کھیل شاندار رہا،ایک بار پھر قومی ٹیم نے عالمی افق پر قومی پرچم بلندکیا ہے، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔

آئی ایم ایف نگران حکومت کے اقدامات کی متعرف

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان کردیا۔میئر کراچی نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپیے انعام کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا،پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ کر اپنے ملک کا نام روشن کیا،پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے،شہر قائد کے دروازے ہمیشہ قومی ہاکی ٹیم کے لیے کھلے ہیں،سندھ حکومت اپنے قومی کھیل کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے۔

Shares: