اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر سپارکو کی تمام ٹیم ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکرگزار ہیں،سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے، آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا اور 2035 تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔

واضح،رہےکہ،پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا گیا اس اہم موقع پر پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنس دان بھی چین میں موجود تھے، جس کے بعد مجموعی طور پر 4 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ابھی تک خلا میں بھیجے جاچکے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مزید مضبوط کریگا، نیا سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، زراعت، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی، سیلاب، زلزلے اوردیگرقدرتی آفات کی نگرانی میں کلیدی کردارادا کرے گا،نیا سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی وسائل کے تحفظ، اور پیشگی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، یہ لانچنگ ادارے کے “ویژن 2047” اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔

سپارکو کی جانب سے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور کراچی میں ہیڈکوارٹر سے لانچنگ کی براہِ راست نگرانی کی گئی، ملکی وغیرملکی ماہرین نے اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑا سائنسی و تکنیکی قدم قرار دیا ہے۔

سابق کینیڈین وزیراعظم اور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویروائرل

Shares: