اسلام آباد: پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے ، نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی،یڈوائزری ویب برازر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائرزی میں کہا ہے کہ وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبرداررہیں،صارفین کی ذاتی معلومات چرانے کیلئے ہیکرزنئے سائبر حملے کر سکتے ہیں اور ایڈوا ئز ری ویب برازر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات: بلوچستان کے 25 اضلاع میں پولنگ جاری
واضح رہے کہ معروف بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے خبردار کیا تھا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے باعث پاکستان کو ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں، اسلام آباد میں ہونے والے سائبر انٹیلی جنس سمٹ میں کیسپرسکی کی جانب سے دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں سائبر حملوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا تھا۔
پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک