پاکستان میں ذیابیطس ٹائپ 1 میں مبتلا بچوں کی تعداد میں اضافہ
اسلام آباد: ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب بچے شوگر (ذیابیطس ٹائپ 1) میں مبتلا ہیں-
باغی ٹی وی: ق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں میں ذیابیطس کی بروقت نشاندہی نہیں ہو پاتی، عمومًا بچوں کے حوالے سے سمجھا ہی نہیں جاتا کہ انہیں ذیابیطس یا شوگر ہو سکتی ہےاگر بچوں میں تواتر کے ساتھ پیشاب کا آنا، شدید بھوک لگنے اور وزن میں اچانک کمی دیکھی جائے تو فوری طور پر ان کو قابل معالج کے پاس لے جا کر مشورہ کریں تاکہ شوگر چیک کر کے مناسب اقدامات کئے جا سکیں، ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا کئی بچوں کی صحیح وقت پر علاج شروع نہیں ہو پاتا اور بیماری کے اولین دنوں میں ہی وہ موت کا شکار ہو جاتے ہیں،ذیا بیطس میں مبتلا بچوں کو صحت مند زندگی گزارنے کی خاطر ساری زندگی انسولین لگوانے کا مسئلہ درپیش رہے گا۔