نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین
بیجنگ: چین نے پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کیے گئے جس پر مبارک باد پیش کی-
باغی ٹی وی : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموارطریقے سے منعقد کیے گئے، ہم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے، پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
ترجمان نے حکومت سازی میں تاخیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے، جس صورتحال کا آپ نے ذکر کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت
چین کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی،چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائے گا۔
ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد
واضح رہے کہ پاکستان میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات 8 فروری کو ہوئے تھے، نتائج کے اعلان کے بعد اب سیاسی جماعتیں حکومت سازی کے لیے کوشاں ہیں۔