پاکستان میں اسٹارلنک سےمتعلق ایلون مسک کا ردعمل

اس وقت زمینی مدار میں اسٹار لنک کے 6 ہزار 764 سیٹلائٹ موجود ہیں
star link

پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس لینے سے متعلق حکومتی فیصلے پر ایلون مسک کا ردعمل سامنے آگیا۔

باغی ٹی وی: پاکستانی سوشل میڈیا صارف کے خیرمقدمی بیان پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نےکہا کہ اسٹار لنک سروس کے لیے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نےکہا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان لے آئیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ڈی سی پر حملے کے ذمے داروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

یاد رہےکہ تین سال قبل ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت کے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے ملاقات کی تھی، اسٹارلنک سیٹلائٹ کے ذریعے ایسے علاقوں کو بھی انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے جہاں یہ سہولت یا تو میسر نہیں ہے یا پھر اس کی رفتار بے حد سست ہے اس وقت زمینی مدار میں اسٹار لنک کے 6 ہزار 764 سیٹلائٹ موجود ہیں جن میں سے 6 ہزار 714 سیٹلائٹ دنیا کے دور دراز مقامات کو تیز رفتار ا ور براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کر رہے ہیں۔

معروف اداکار عماد عرفانی کا علامہ اقبال سے کیا رشتہ ہے؟

Comments are closed.