باکو: کوپ29کانفرنس کے موقع پرپیشگی اطلاع اور بڑھتے درجہ حرارت سے متعلق اجلاس میں نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈار نے کہا کہ آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحدہونے کیلئے پرعزم ہیں-

باغی ٹی وی : نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج دنیا کو عالمی حدت میں اضافے کا بڑا چیلنج لاحق ہے، آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحدہونے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ10 ممالک میں شامل ہے
2022کے تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے تین کروڑسے زائد لوگوں کو متاثرکیا،سیلاب سے پاکستان کا 30ارب ڈالرسے زائد کا مالی نقصان ہوا-

اسحاق ڈار نے کہا کہ مکانات،بنیادی ڈھانچہ اور لوگوں کا روزگارشدید متاثر ہوئے، ہمارے پاس پیشگی اطلاع کا مؤثرنظام ہوتاتو سیلابی تباہی سے بچاجاسکتا تھا،آج بڑھتاہوا درجہ حرارت اوربارشوں کے نظام میں بگاڑ بھی عالمی چیلنج بن چکا ہے، سب کیلئے پیشگی اطلاع کے نظام کے پروگرام کے اجراء پر اقدام کوسراہتے ہیں پروگرام کے تحت2027تک کرہ ارض کے ہرفردکاتحفظ یقینی بنانا ہے

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان محدود وسائل کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے،ہم2030 تک زہریلی گیسوں کے اخراج میں 50فیصدتک کمی لانے کے وعدے پر کاربندہیں، ان اہداف کاحصول 15فیصدمقامی وسائل جب کہ35فیصدعالمی تعاون سے ممکن ہے،گرین پاکستان پروجیکٹ میں تمام ماحول دوست اقدام شامل ہیں ، پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے لیے کلا ئمیٹ فانسنگ اشدضروری ہے،ترقی یافتہ ممالک 100ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ کاوعدہ پوراکریں-

Shares: