چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانابھارت کی بدقسمتی ہے،شین واٹسن

چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ان کی پوری قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے
psl9

سڈنی: آسٹریلوی سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانے پر بھارت کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کر رہا۔

با غی ٹی وی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سڈنی ٹور کے دوران شین واٹسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بھارت میچ دیکھنا ہر کوئی پسند کرتا ہے، ان دونوں ٹیموں کا جب بھی مقابلہ ہوتا ہے تو یہ ایک خاص وقت ہوتا ہے،بطور آسٹریلوی میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہے، پاکستان اور بھارت بھی اسی طرح بڑے حریف ہیں، کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس کرنا نہیں چاہتا۔

شین واٹسن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ان کی پوری قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے کرکٹ فینز کو اپنے ملک میں ورلڈ اسٹارز دیکھنے کا موقع ملے گا، مجھے 2005 کے بعد 2019ء میں پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان جانا اور پھر وہاں کھیلنا یہ میرے لیے ایک خاص بات تھی۔

شین واٹسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی کرکٹ سے محبت اور اس کو انجوئے کرتے دیکھنا میرے لیے اچھی بات تھی، پاکستان کے فینز براہ راست ورلڈ کلاس کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے ہیں آئی سی سی ایونٹ کا اس ملک میں ہونا اس کے لیے بہت اچھا ہے، فینز اپنی آنکھوں کے سامنے دنیا کے بڑے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھیں گے، یقینی طور پر یہ ان کے لیے اسپیشل لمحہ ہو گا۔

مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

رحم کی اپیلوں کی منظوری، آرمی چیف کی ہمدردی، انصاف کیلیے فوج کے عزم کا ثبوت

جشن منا کر واپس جا رہے تھے کہ حملہ ہوگیا،سڑک پر مردہ ،زخمی دیکھے،عینی شاہدین

Comments are closed.