پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

0
50

پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے دو جہاز معاون اور اصلت خیرسگالی مشن پر افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے تنزانیہ پہنچ گئے ۔ بندرگاہ دارالسلام پہنچے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے تنزانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی کی،تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے چیف آف تنزانین نیوی سمیت تنزانیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا ۔ پاک بحریہ کےجہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے بیانئے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply