پاک بحریہ کے دو رئیر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

0
31

پاک بحریہ کے دو رئیر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے 1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے برطانیہ اور فلپائن سے بھی پروفیشنل کورسز کر رکھے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے انٹرنیشنل سیکیورٹی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور وہ لندن کے رائل کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی شاندار کیرئیر کے حامل ہں اور کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ بطور کمانڈنگ آفیسر پی این ایس طارق اور ڈائریکٹر پاکستان نیوی ٹیکٹیکل اسکول اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ پاکستان نیوی وار کالج میں ڈائریکٹنگ اسٹاف ، لیزون آفیسر یو ایس سینٹ کام ، نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول وارفیئر آپریشنل پلانز ، فلیٹ آپریشن آفیسر ، چیف اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ ایڈمرل رینک میں ان کی قابل ذکر تقرریوں میں نیول ہیڈ کوارٹر میں نیول سیکرٹری ، فلیگ افسر سی ٹریننگ اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) شامل ہیں۔ انہوں نے وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری 3کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ ایڈمرل فیصل رسول لودھی اس وقت کمانڈر کوسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجامن کے مطابق وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اوراعزازی شمشیر حاصل کی۔وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور چین سے پروفیشنل کورس بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے ملٹری آپریشنل ریسرچ میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر ، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار ، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ، کمانڈر 18 ویں ڈسٹریوائر اسکواڈرن ، کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف 151) نیو سینٹ ، بحرین اور کمانڈر سنٹرل پنجاب / کمانڈنٹ پی این وار کالج کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔علاوہ ازیں وہ پاکستان نیوی وار کالج میں ڈائریکٹرنگ اسٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف کے پرنسپل سکریٹری بھی تعینات رہے۔ ایڈمرل رینک میں وہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ کنٹونمنٹ گوادر برانچ ، نیول ہیڈ کوارٹرز اسلاآباد میں ، ڈائریکٹر جنرل سی 4 آئی اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیواشن)کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔وائس ایڈمرل زاہد الیاس اس وقت کمانڈر کراچی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میںانہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا جا چکاہے

Leave a reply