پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا کا دورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیااور نیول چیف کو اعلیٰ ترین تمغے کی تفویض کی گئی،

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کئے گئے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع، انڈونیشین نیوی کے سربراہ اور کمانڈانٹ آف میرین کور سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Comments are closed.