پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020 کے ڈی بریف سیشن کا انعقاد

0
44

پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020 کے ڈی بریف سیشن کا انعقاد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020 کے ڈی بریف سیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. ڈی بریف سیشن میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نےمشق کے آپریشنل منصوبوں اور حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے لئے مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں. چیف آف دی نیول اسٹاف نے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت, آپریشنل تیاری اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے. ہماری کامیابی کا انحصار اللہ پر یقین اور پیشہ ورانہ تربیت پر ہے جس کے آگے عددی برتری کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق سی اسپارک کامقصد پاک بحریہ کی حربی تیاری اور آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنا تھا.مشق سی اسپارک کے ڈی بریف سیشن میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی

Leave a reply