پاکستان نیوی نے دیار غیر میں ایسا کیا کام کیا کہ شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور

0
45

پاکستان نیوی نے دیار غیر میں ایسا کیا کام کیا کہ شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے دو جہازوں نے موریتانیہ کا دورہ کیا، مشن کمانڈر نے دورے میں اہم ملاقاتیں کیں، میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، موریتانی عوام نے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق موریتانیہ کی بندرگاہ نواکشوط میں میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں معاون اور اصلت کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پاک بحریہ کے سمندری تحفظ کے اقدامات کو اجاگر کیا-مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے موریتانی عوام اور بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریتانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 2000 سے زائد افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ موریتانین عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے جہاز معاون پر عشایئے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں موریتانین بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply